منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

برطانوی اداکارہ کیٹی پرائس کی غلطی بڑی مصیبت بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی ماڈل و اداکارہ کی ایک غلطی نے انہیں بہت بڑی مصیبت میں ڈال دیا، عدالت میں اعتراف کے بعد ان کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی مشہور ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اداکارہ اور کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے شراب کے نشے میں کار چلانے اور کار حادثے کا اعتراف کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ ان کے پاس کار انشورنس نہیں تھی اور اب ان پر کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

سسیکس پولیس کے مطابق مغرب میں ان کی گاڑی پیٹرج گرین علاقے میں ٹکر کے بعد الٹ گئی تھی جب کہ کیٹی گاڑی چلا رہی تھیں۔ انہوں نے وہاں موجود پولیس افسر سے کہا کہ میں نشے میں تھی اور مجھے کار نہیں چلانی چاہیےتھی۔

43 سالہ اداکارہ نے عدالت میں تمام الزامات کا دفاع کرنے کی بجائے ان کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد انہیں 15 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جس میں قید بھی ہوسکتی ہے۔

منگل کے روز شام 6 بج کر 20 منٹ پر ان کی گاڑی کسی مقام پر ٹکرا کر الٹ گئی تھی اور پرائس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جیسے ہی پولیس ان کی مدد کو پہنچی وہاں کیٹی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا فوری اعتراف کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں