پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کترینہ اور وکی کوشل کے عروسی لباس کی حیران کن تفصیلات

اشتہار

حیرت انگیز

خوب صورت بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے عروسی لباس کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔

کترین کیف اور اداکار وکی کوشل گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، شادی کے دن اداکار جوڑے نے جو عروسی لباس پہنا تھا اس پر سونا، چاندی اور ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

اگرچہ شادی کی تقریب میں موبائل فون کے استعمال اور تصاویر لینے پر سخت پابندی عائد تھی، تاہم چند ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں وہ تصاویر بھی شامل ہیں جن میں دونوں شادی کے خصوصی جوڑے میں نظر آتے ہیں۔

یہ تصاویر کترینہ اور وکی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جن میں کترینہ کیف شادی کے روز سرخ رنگ کے خوب صورت لہنگے میں نظر آئیں اور ان کے شوہر وکی کوشل نے آئیوری رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sabyasachi (@sabyasachiofficial)

کترینہ اور وکی کا عروسی لباس معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ تھا، جس کی تصدیق ڈیزائنر کے انسٹاگرام پر بھی کی گئی ہے۔

کترینہ کا شادی کا لہنگا مٹکا سلک پر تلے کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا تھا، جس کے چاروں بارڈر پر خوب صورت مخملی کڑھائی جھلملا رہی تھی، جب کہ کترینہ کے گھونگھٹ کو وکی کوشل کے پنجابی بیک گراؤنڈ سے جوڑا گیا تھا، جس پر چاندی اور سونے کی ملمع کاری کی گئی تھی۔

کترینہ کیف کی جیولری بھی سبیاساچی کی تیار کردہ تھی، جسے 22 قیراط سونے اور ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔

وکی کوشل کی شیروانی سلک پر سونے اور چاندی کے ملمع لگے بٹن کے ساتھ تیار کیا گیا، وکی کا قلا اور گلے میں پہنا ہار بھی 18 قیراط سونے اور ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں