منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی رنبیرکپوراورکترینہ کیٖف میں علیحدگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ فلم نگری سے آنے والی اطلاعات کے مطابق رنبیرکپوراورکترینہ کیف نے اپنی راہیں اختلافات کے سبب جدا کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ٹاؤن میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف نے اپنے ساتھی اداکاررنبیر کپورسے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ دنوں کترینہ نے ایک انٹرویومیں رنبیراوران کی سابقہ گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون سے دوبارہ استوار ہوتے ہوئے تعلقات پر ناخوشی کا اظہارکیا تھا۔

ایک انگریزی جریدے کے مطابق بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑٰکے درمیان جدائی کامرحلہ طے ہوچکا ہے جس کے بعد رنبیرنے باندرہ میں واقع کترینہ کا گھر بھی چھوڑدیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداکار گزشتہ ایک سال سے اپنے بگڑتے ہوئے تعلق کو سنبھالنے کی کوشش کررہے تھے تاہم ’تماشا‘ کی پروموشن کے دوران رنبیر اور دیپیکا کی قربتوں نے کام خراب کردیا اوربالاخروہ تعلق جسے ابھی کوئی باضابطہ نام بھی نہیں دیا گیاتھا اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد رنبیر باندرہ والا گھرچھوڑکراپنے والدین کے گھر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ کترینہ نے بھی اس گھرمیں رہائش ترک کردی ہے جہاں دونوں اداکاروں کے عجب پریم کی غضب کہانی پروان چڑھی۔

رنبیرکپوراوردیپیکا پڈوکون کے درمیان تعلق تماشا کی پروموشن کے دوران دوبارہ استوارہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں