تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جب کترینہ کیف کو شوٹنگ سے نکال کر گھر بھیج دیا گیا

ممبئی: کترینہ کیف بالی وڈ کی صفِ اول میں شمار کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں لاجواب اداکاری کی اور یہی وجہ ہے کہ انہیں فلم نگری میں ’باربی ڈول‘ کا خطاب ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے تلخ دنوں کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے وہ قصہ سنایا جب انہیں فلم کی شوٹنگ سے نکال کر گھر بھیج دیا گیا۔

کترینہ کیف نے بتایا: ’مجھے فلم ’سایہ‘ کی شوٹنگ سے نکال کر باتیں سنائی گئی تھیں۔ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کبھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔‘

مزید پڑھیں: کترینہ کیف بالی وڈ کے تینوں ’خانز‘ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

سایہ فلم میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ ماہیما چوہدری نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلم 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔

انٹرویو میں کترین کیف نے بتایا کہ فلم کے ایک ہی سین کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی کہ مجھے نکال دیا گیا، اس وقت مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میری زندگی ختم ہوگئی ہو۔

فلم انڈسٹری میں کترینہ کیف کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں مختلف کرداروں کو بڑی مہارت سے نبھایا۔ وہ آج کل زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -