ممبئی: بالی وڈ کی ”بار بی ڈول“ کترینہ کیف نے اپنے دیرینہ دوست سلمان خان کے اداکارہ زرین خان کے ساتھ کام کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جب کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ ”کیا سلمان خان نے فلم ”ویر“ میں صرف اس لیے کام کیا تھا کہ زرین خان کی شکل آپ سے ملتی جھلتی ہے؟“
اس کے جواب میں کترینہ کیف نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ (سلمان خان) مجھے یاد کرتے ہیں اور اسی لیے مجھ سے ملتی جھلتی لڑکی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 2010 میں زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم ”ویر“ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔
سلمان خان اور کترینہ کیف نے 2005 میں پہلی بار ”میں نے پیار کیوں کیا“ فلم میں ایک ساتھ کام کیا۔ دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا اور اسی وجہ سے انہیں ایک ساتھ کام کرنے کے کئی مواقع ملے۔
2008 میں کترینہ کیف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ زرین خان بہت پیاری ہیں لیکن وہ مجھ سے ملتی جھلتی نہیں، میں نے ”ویر“ میں اسکرین ٹیسٹ کے لیے زرین خان کو میک اپ کرنے میں مدد کی تھی۔