بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کترینہ کیف ویلنٹاین ڈے پر شوہر وکی کوشل کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ویلنٹائن ڈ؁ پر شوہر وکی کوشل کا شکریہ ادا کردیا۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شوہر وکی کوشل کے ساتھ تصاویر شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ نے لکھا کہ ان کے شریک حیات ان کے لیے ہر مشکل وقت آسان بنادیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم ہوسکتا ہے کہ رواں سال رومانوی ڈنر نہ لے سکے لیکن آپ مشکل لمحات کو بہتر بناتے ہیں اور یہی خاص بات ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف نے مبینہ طور پر نیا سال اپنے بہن ازابیل بھائیوں اور سنی کوشل کے ساتھ منایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں روایتی ہندوستانی شادی میں شریک مشہور شخصیت وکی کوشل سے شادی کی تھی۔

اس سے قبل کترینہ کیف نے شادی کے دن انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’’ہمارے دلوں میں صرف محبت اور شکرگزاری ہے،  آپ سب کی محبتوں اور برکتوں کے طلب گار ہیں جب ہم ایک ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔

وکی اور کترینہ نے شادی پر ساتھی ستاروں یعنی نیہا دھوپیا، منی ماتھر، گرداس مان، انگد بیدی، شروری واگھ، مالویکا موہنن اور دیگر کو مدعو کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں