منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کترینہ کیف بالی وڈ کے تینوں ’خانز‘ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف نے انڈسٹری کے تینوں ’خانز‘ کے ساتھ کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں کترینہ کیف کو چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کے ہمراہ آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’فون بھوت‘ کے کردار بھی موجود ہیں۔

چیٹ شو میں کترینہ کیف نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کیا۔ کترینہ کیف تینوں خانز کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کترینہ کیف نے شادی کو خفیہ رکھنے کی اصل وجہ بتا دی

انہوں نے کہا کہ فلم نگری کے تینوں خانز مثالی ہیں، جس پر پروجیکٹ میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتا ہے، جن فلموں میں خانز ہوں اس کا حصہ ہونا شاندار تجربہ ہے۔

کترینہ کیف اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی فلم میں ڈراؤنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ بہت جلد ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی جس میں انہیں بھوت کا کردار نبھانے کا موقع ملا ہے۔

فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونی ہے۔ مداح کترینہ کیف کو پہلی بار بھوت کا کردار نبھاتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

بالی وڈ کی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود انہوں نے خود فلم میں بھوت کے کردار کا انتخاب کیا۔ فلم رواں سال 4 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں