ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شادی سے قبل کترینہ کی نئی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہیں۔

دونوں ستاروں کی شادی کی رسومات بھارتی راست راجستھان کے 700 سال پرانے قلعہ (سکس سینس ریزورٹ) میں ادا کی جائیں گی، اسی ضمن میں کترینہ کیف کی ممبئی ایئرپورٹ پر موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ کے ذریعے راجستھان جارہی تھیں۔

Latest Updates From Katrina Kaif - Vicky Kaushal Wedding: Katrina And Vicky Fly Mumbai-Jaipur

ایئرپورٹ پر صحافیوں کے اسرار پر اداکارہ نے مختصر دورانیے کے لیے فوٹ شوٹ کرایا، شادی سے قبل ان کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر مداحوں نے خوب پسند کیا۔ چاہنے والوں نے نئی زندگی کے آغاز کیلئے پیشگی مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ بروز جمعرات ہونا قرار پائی ہے۔

اس سلسلے میں سیکیورٹی کے بہت سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور چیدہ چیدہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NDTV (@ndtv)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں