تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

روسی زیر قیادت اتحادی فوج کا پہلا دستہ قازقستان پہنچ گیا

قازقستان میں کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے روسی فوجی اتحاد کے امن دستے پہنچنا شروع ہوگئے، اس سلسلے میں پہلے دستے کی آمد ہوچکی ہے۔

روس کے زیرقیادت فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں جاری بدامنی پرقابو پانے میں مدد دینے کے لئے فوجیوں کا پہلا دستہ بھیج دیا گیا ہے۔ روس کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے قازقستان میں جاری بدامنی پر قابو پانے کے لئے پہلا فوجی دستہ بھیج دیا۔

روس کے زیرقیادت فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں جاری بدامنی پرقابو پانے میں مدد دینے کے لئے 2500 فوجیوں پر مشتمل پہلا دستہ بھیج دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق قازقستان میں صورتحال معمول پرآنے تک قازقستان میں رہیں گے، قازقستان کی حکومت نے ملک میں جاری بدامنی روکنے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب قازقستان کی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمانی عمارت پردھاوا بولنے والے درجنوں مظاہرین کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قازقستان کی وزارت صحت کے مطابق ہنگاموں میں اب تک 1000سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس حوالے سے قازقستان کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک دہشت گردوں کے حملے کی زد میں ہے، جبکہ سی ایس ٹی او سکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ امن دستوں کا بنیادی کام ریاستی تنصیبات کی حفاظت اور قازقستان فورسز کی مدد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ قازقستان میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیراحتجاج کیا جارہا ہے، مظاہروں پرقابو پانے کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -