قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھنے کے باعث 7 مزدور لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان میں تانبے کی کان میں پیش آئے حادثے میں مرنے والے 7 کان کنوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ 640 میٹر گہرائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری چٹان کان میں گر گئی۔
قازقستان دنیا میں تانبے کی پیداور میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے، قازقستان میں اکتوبر 2023ء میں کارگنڈا کے علاقے میں ہونے والے ایسے ہی ایک حادثے میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔
اس سے قبل افریقی ملک مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔
حماس کا 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ
خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک کن کنوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، جبکہ ان میں ایک عورت بھی شامل ہے جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا، حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔