وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ کا کہنا ہے کہ چشمہ جہلم بنی ہی پنجاب کے مشرقی علاقے کے لیے تھی۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ نے کہا کہ سندھ ہمیشہ ربیع میں چشمہ جہلم کو بند رکھتا ہے خریف میں بھی بڑی مشکل سے چلانے دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ایم این ایز کہتے ہیں ہمیں پانی کی زیادہ کمی کا سامنا ہے شور تو ہمیں مچانا چاہیے ہمارا پانی زیادہ کم کیا جارہا ہے۔
وزیر آبپاشی نے کہا کہ تربیلا کمانڈ ایریا سے 2 نہریں چشمہ جہلم اور تریموں پنجند نکلتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سندھ کو پانی کی کمی کا 35 اور پنجاب کو 50 فیصد دی جارہی ہے۔
کاظم پیرزادہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں پانی نہیں مل رہا لیکن وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ منگلا کمانڈ ایریا کا پانی ہم سندھ کو فراہم کرتے ہیں، تربیلا پر پانی بہتر ہو تو ہمیں سی جے لنک کے ذریعے ملنا چاہیے۔