بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی : کے ڈی اے میں جعلی ٹینڈرز جاری کئے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جعلی کاغذات اور دستخط کے ذریعے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹینڈرز جاری کیے جانے لگے، سندھ کے وزیر بلدیات نے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) میں جعلی ٹینڈرز جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی کاغذات بنا کر مختلف کمپنیوں کو ٹینڈرز جاری کیے جاتے تھے.

جعل سازی کا دھندا کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے جاری تھا، اس سلسلے میں وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ نے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط ارسال کیا ہے.

ناصر شاہ نے نجی کمپنی کی شکایت پر چیئرمین اینٹی کرپشن کو خط لکھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض افسران جعلی کاغذات جعلی دستخط اور مہریں لگا کر رقم کماتے تھے۔

مزید پڑھیں : کے ڈی اے انجینئر، ایس بی سی اے افسران کے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کا انکشاف

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے اپنے خط کے متن میں کے ڈی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کی درخواست کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں