بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سرکاری افسر کو جنوبی افریقہ سے بھتے کی کال موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :  کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سنئیر ڈائریکٹر ناصر عباس کو بھتے  کی ادائیگی کے لئے رات گئے دھمکی آمیز کال  موصول ہوئی اور بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ۔

 کے ڈی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق گزشتہ رات ساؤتھ افریقہ کے نمبر سے  بھتہ ادائیگی کے لئےانکے موبائل پر کال موصول ہوئی ۔

کال کے ذریعے بھتہ خور نے  تین لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔

واضح رہے ماضی میں  بھتے کی ادائیگی نہ ہونے پر کئی کاروباری و دیگر افراد کو ٹارگٹ کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا ہے ۔

حالیہ ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث قائم ہونے والے امن و امان پر ایک بار پھر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں ۔ ٹارگٹڈ آپریشن شروع سے پہلے بھتہ خوری  اور پرچی سسٹم شہر میں معمول کا حصہ تھا ۔

آپریشن شروع ہونے کے بعد سے بھتہ خوری کی بہت کم وارداتوں کی رپورٹ درج کرائی گئی ۔ مگر ایک بار پھر شہر کراچی میں بھتہ خور ی اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے سبب آپریشن کے  ثمرات زائل ہونے کا خدشہ محسوس کیا جارہا ہے ۔

 ڈائریکٹر کے ڈی اے نے  اس کال سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  بذریعہ خط  آگاہ کر دیا ہے ۔  جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں