تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے الیکٹرک صارفین کو اگلے ماہ سے بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا

اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 7روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسےفی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی ، اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سےصارفین کو3ارب15کروڑ70لاکھ روپےکاریلیف ملےگا ، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔

رواں ماہ ہی نیپرا نے حکومت کی درخواست پر کراچی کےصارفین کے لئے بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے ، کراچی کےصارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -