اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مرمت کے علاوہ 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے گزشتہ روز مرمت  کے نام پر بجلی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک روز بعد ہی صبح 8 بجے سے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر بجلی بند کر دی گئی۔ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام  دکھائی دیتی ہے۔

کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشن اوو رلوڈ ہوگئے جب کہ اضافی لوڈ شیڈنگ جاری  ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیشِ نظر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو معطل کر دیا گیا ہے، صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہر میں لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی بند نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے۔ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند  ہے۔

شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہے۔ نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، نصرت بھٹو کالونی، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار، احسن آباد، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، سرجانی، کورنگی، بھینس کالونی، گارڈن، رام سوامی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کیماڑی، منوڑہ، ماڈل کالونی، معین آباد اور ایئرپورٹ کےعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں