منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک نے کنویں میں ایک سال سے پھنسی بلی کو نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے نواحی علاقے کاٹھورسے کے الیکٹرک نے کنوئیں میں ایک سال سے پھنسی ہوئی بلی کو بحفاظت باہرنکال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے حقوق کی تنظیم پاکستان انیمل ویلفئیرسوسائٹی کی تنظٰیم کی درخواست پر کے الیکٹرک نے کراچی سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کاٹھورمیں بلی کو کنوئیں سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا۔

کے الیکٹرک نے سکندربلوچ نامی ایک فیلڈ اہلکار کو کرین کے ذریعے 110 فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکال لیا جہاں وہ گزشتہ ایک سال سے مقید تھی۔

کے الیکٹرک اہلکار سکندرنے پاکستان انیمل ویلفئیرسوسائٹی کی جانب سے فراہم کردہ سفری پنجرے میں بلی کو با آسانی بند کیا اورکرین کی مدد سے واپس لوٹ آیا۔

ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق بلی بالکل صحت مند ہے اوراسے کنویں کی ایک سالہ قید میں کوئی مہلک بیماری یا کاری زخم نہیں آیا، مزید نگہداشت کے لئے بلی کو جانوروں کے حقوق کی تنظیم کے حوالےکردیا گیا۔

پاکستان انیمل ویلفئیرسوسائٹی نے اس کامیاب ریسیکیو آپریشن پر کے الیکٹرک انتظامیہ اورایدھی انیمل شیلٹرٹیم کا بلی کو ابتدائی امداد فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں