منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

کینجھر جھیل پر واٹر اسپورٹس اور پیرا گلائڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے کینجھر جھیل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کینجھر جھیل پر آزمائشی بنیاد پر واٹر اسپورٹس کی سرگرمیاں شروع کر دیں، واٹر اسپورٹس اور پیرا گلائڈنگ باقاعدہ جلد شروع کریں گے۔

گزشتہ سال جون میں سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس لسلے میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی نے جدید ریزورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔

- Advertisement -

امتیاز شیخ نے کہا تھا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مقام بنانے کیلیے پرعزم ہے، جہاں سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ یہ جدید ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگا، اور اس کی تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح اس تفریحی مقام کی جانب مائل ہوں گے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل 24 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں