اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاسپورٹ لے کر لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں، نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی ہے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو شناخت کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے سے جان چھوٹ گئی ہے اب صرف چہرے سے ہی مسافر کی شناخت ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پہلی بار ہارڈز فیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈوں پر موجود مسافروں کو لائن لگا کر کھڑا ہونا نہیں پڑا چہرے کی مدد سے ہی مسافر کی شناخت ممکن ہوگئی۔

[bs-quote quote=”ٹیکنالوجی کی مدد سے الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوگا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد ہوائی اڈوں پر مسافروں کو چیکنگ کے تکلیف دہ عمل سے نجات دلانا اور مسافروں و عملے کا قیمتی وقت بچانا ہے۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی مسافر کے چہرے سے اس کی مکمل شناخت کی جاسکے گی اور الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

اس وقت امریکا سمیت دنیا کے تمام ہوائی اڈوں پر روایتی بائیو میٹرک شناخت سسٹم رائج ہے مگر مستقبل قریب میں شناخت کا عمل ایک نئی جہت اختیار کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹیکنالوجی کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا تھا جس کا اب کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے دیگر ایئرپورٹ پر بھی اس کو نافذ العمل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں