اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

ٹرمپ نے کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کیلئے مندوب مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے مندوب مقرر کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

گزشتہ دنوں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”امریکہ فرسٹ پولیٹکس”انسٹی ٹیوٹ کے لیے فلوریڈا میں اپنی حویلی میں منعقدہ گالا پروگرام سے خطاب کیا تھا۔

- Advertisement -

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، ہم روس اور یوکرین پر بہت زیادہ محنت کریں گے، اس چیز کو اب نکتہ پذیر کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کی نئی انتظامیہ میں شامل افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ میں شامل افراد کو بم حملوں اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور صدر بائیڈن کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین کو نئے ٹیکسز کی دھمکی دے دی

ایف بی آئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں سے آگاہ ہیں، متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں