اشتہار

وزیراعلیٰ دہلی نے مودی حکومت کا ‘خوفناک منصوبہ’ خاک میں ملادیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ مودی حکومت عوام کو دی جانے والی سہولیات بند کرنے جارہی ہے، پچھلے چند روز کے دوران ملک بھر میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ غریبوں، عام لوگوں اور متوسط ​​طبقے کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات بند کر دی جائیں، ان کی وجہ سے حکومت خسارے میں ہے، کوئی ان لوگوں کو”فری بی’ تو کوئی ‘فری کی ریوڑی’ قرار دے رہا ہے۔

- Advertisement -

عام آدمی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آزادی کے پچھہتر سالوں بعد تو یہ ہونا چاہیئے تھا کہ ملک بھر میں بچوں کو جو مفت تعلیم دی جاتی، آج ہم لوگ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے بچوں کو اچھی اور مفت تعلیم دینا ایک بوجھ ہے اور اس سے حکومتوں کا نقصان ہو رہا ہے، اس سے بری بات کوئی نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سیٹلائٹ مشن ناکام

پریس کانفرنس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو کمی رہ گئی تھی، ہم سب مل کر اس کمی کو جنگی پیمانے پر پورا کریں گے، ہم مل کر ایسا منصوبہ بنائیں گے کہ اگلے پانچ سالوں میں پورے ملک میں بہترین سرکاری اسکول بنائیں گے اور بچوں کو اچھی تعلیم دیں گے۔

کیجریوال نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے اندر مفت علاج بند کر دیا جائے، سرکاری اسپتالوں کے اندر ادویات، میڈیکل ٹیسٹ اور سرجری سمیت ہر چیز کے لیے رقم وصول کی جائے گی،جس کے پاس پیسہ ہے وہ اپنا علاج کرائے اور جس کے پاس پیسہ نہیں وہ جہاں چاہے جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں