کےالیکٹرک کی جانب سے بن قاسم میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، ہزاروں غیرقانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا۔
ترجمان کےالیکٹرک نے چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایکشن کے حوالے سے بتایا کہ بن قاسم میں 10 ہزار کلوگرام وزن کے حامل 6096 غیرقانونی کنکشنز کو تنصیبات سے ہٹادیا گیا ہے۔
18 گھنٹے کی بھی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے، کے الیکٹرک سی ای او نے خبردار کردیا
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ 4596 گھریلو اور1427 کمرشل کنکشنز کو منقطع کرنے کے ساتھ 46 پتھاروں کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ کنڈوں سے پاور انفرااسٹرکچر اور شہریوں کیلئے خطرات بڑھ جاتے ہیں، پاور یوٹیلیٹی نقصانات میں کمی اور بجلی انفرااسٹرکچر کے تحفظ کیلئے مہم چلاتی ہے۔
بجلی کے بلوں میں اووربلنگ سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر