جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

فی یونٹ قریباً 5 روپے ریلیف ملنے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کے۔ الیکٹرک نے نومبر 2024 کی عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے۔

پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 4.98 روپے فی کلوواٹ کمی کی درخواست دائر کی ہے۔ نیپرا درخواست کی سماعت 15 جنوری کو کرے گا۔

عوامی سماعت کے بعد نیپرا اتھارٹی فیصلہ جاری کرے گی، جس میں ایف سی اے کی رقم کو صارفین کے بلوں کے ذریعے منتقلی اور اس کے لاگو ہونے کی مدت کا تعین کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی۔ جی (CPPA-G) نے ایکس ڈبلیو ڈسکوز کے ٹیرف میں 0.63 پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس میں کے۔ الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ ستمبر کے ایف سی اے میں 0.16 پیسے اور اکتوبر میں 0.27 پیسے ریلیف دیا گیا تھا۔

ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس پر منحصر ہوتا ہے۔ نیپرا اور حکومت پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کو صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ نیپرا اتھارٹی جانچ پڑتال کے تحریری فیصلہ جاری کرتی ہے جس میں واضح کیا جاتا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بلوں کے ذریعے کس ماہ میں لاگو ہوگا۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو ایف سی اے میں کمی کی صورت میں ملتا ہے۔

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا تعین ریگولیٹری قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے اور نیپرا کی منظوری اور جانچ پڑتال کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں