نیروبی: کینیا کے جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے (کے ڈبلو ایس) نے بتایا ہے کہ نیروبی کے نواحی علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی شیر کے حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ کینیا کے نیروبی نیشنل پارک کے ساتھ واقع ایک رہائشی فارم میں پیش آیا، جہاں شیر بچی کو رہائشی کمپاؤنڈ سے اٹھا کر لے گیا۔
رپورٹس کے مطابق کے ڈبلیو ایس کے اہلکاروں نے شیر کے حملے کے بعد اس کے قدموں کے نشانات کا پیچھا کیا، جس کے بعد انہوں نے دریا کے کنارے سے بچی کی باقیادت برآمد کرلیں۔
حملہ آور شیر تاحال نہیں پکڑا جاسکا تاہم حکام کی جانب سے علاقے میں جال لگا دیے گئے ہیں اور شیر کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل بھارت میں موٹر سائیکل پر سوار کسانوں کے سامنے اچانک شیر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے پیلی بھیت میں کھیت میں کسانوں کے سامنے اچانک شیر آیا جس کی ویڈیو آئی ایف ایس افسر پروین کاسوان نے شیئر کی۔
42 سیکنڈ کے کلپ میں کسان موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں جبکہ چند قدم کے فاصلے پر شیر موجود ہے جو کسی بھی وقت ان پر حملہ آور ہوسکتا تھا۔
سڑک پر اچانک شیر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل
پہلے تو کسانوں نے حرکت کی لیکن پھر شیر کو دیکھ کر وہیں رک گئے جیسے ہی شیر ان کی طرف بڑھنے لگا تو انہوں نے موٹر سائیکل کا رخ موڑ دیا۔غیر متوقع طور پر شیر رک گیا اور کسان محفوظ فاصلے پر چلے گئے۔