نیروبی: جنوبی صومالیہ میں کینیا کی فوج نے آپریشن کےدوران دہشت گرد تنظیم الشباب کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق کینیا کے فوجی ترجمان کرنل جوزف اوتھ کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فوج نے صومالیہ کے جنوبی صوبے بطاطی میں دہشت گرد تنظیم الشباب کےمرکز پر حملہ کر کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترجمان کرنل جوزف کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران الشباب کے درجنوں شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
کرنل جوزف کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا تاہم الشباب کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کینیا کے ہزاروں کی تعداد میں فوجی افریقین یونین مشن کے تحت صومالیہ سے الشبات کا خاتمہ کرنے کے لیے تعینات ہیں۔ الشباب کی جانب سے کینیا میں حملے کے بعد افریقی ملک نے 2011 میں پہلی مرتبہ اپنی فوج صومالیہ بھیجی تھی۔
الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک
واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب نےکینیا کے فوجی بیس پر حملےمیں کم ازکم 57 فوجی ہلاک کردیے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں