کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سلنڈرز ری فل کے دوران گیس دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں گیس دھماکے کے تنیجے میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمباسی ضلع کے ایک پلانٹ میں گیس سلنڈرز کو ری فل کیا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس سے کئی لوگ زخمی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کمپنی کی عمارت کو دھماکے کے نتیجے میں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ کئی اپارٹمنٹ کمپلیکس تک پھیل گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے خدشہ ہے۔