پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

کراچی والوں کے لئے سستی بجلی ، بڑی پیشکش سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کردی، منصوبے پر کام کا آغاز نیپرا سےحتمی منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو شمسی توانائی کی سستی بجلی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی۔

کیپکو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منصوبے کی تفصیلات سےآگاہ کردیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیپکو نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کی، کیپکو نے یہ پیشکش ڈالر کے288.65 روپے پر دی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ شمسی توانائی کے منصوبے سے فی کلو واٹ بجلی 3.4 امریکی سینٹس ہوگی اور کیپکو یہ منصوبہ کراچی میں ڈیہہ ہلکانی ضلع جنوبی میں لگائے گی۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے پر کام کا آغاز نیپرا سےحتمی منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کے الیکٹرک640 میگاواٹ متبادل،ماحول دوست بجلی منصوبے لگانے پر کام کررہی ہے، کے الیکٹرک کے متبادل توانائی کے منصوبوں پر نیپرا کی عوامی سماعت آج ہونا تھی تاہم اسلام آبادکی صورتحال کی وجہ سے نیپرا  نے عوامی سماعت ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں