12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سائیکل کی مرمت میں تاخیر، 10 سالہ بچے کی مکینک کے خلاف پولیس کو درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا کے 10 سالہ طلب علم نے سائیکل کی مرمت میں تاخیر کرنے والے مکینک کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالا کے علاقے خوزی کوڈی میں واقع ایلامپلاڈ یوپی اسکول کے طالب علم نے اپنی سائیکل 5 ستمبر کو مرمت کےلیے مکینک کو دی مگر اُس نے دلچسپی سے کام نہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے نے مکینک سے بار بار درخواست بھی کی مگر اُس نے کام کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کے بعد ’ابن‘ نامی بچے نے پولیس کے نام شکایتی خط تحریر کیا۔

- Advertisement -

بچے نے خط میں ساری کہانی بیان کرتے ہوئے پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ مکینک کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ اُس نے اتنے دن گزر جانے کے باوجود سائیکل ٹھیک نہیں کی۔

’مکینک نے مجھ سے ایڈوانس کی مد میں 200 روپے لیے اور وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی سائیکل ٹھیک کر کے دے گا، مگر جب بھی میں اُس کی دکان پر گیا تو وہ بند تھی، آپ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور مجھے میری سائیکل واپس دلوائیں‘۔

ریاست کیرالا کے میپایور پولیس اسٹیشن نے بچے کا خط ملنے کے بعد اُسے یقین دہانی کرائی کہ وہ مکینک کو پابند کریں گے اور جلد سائیکل لاکر دیں گے۔

https://www.facebook.com/keralapolice/posts/2504085456353595

پولیس نے اس کیس میں دلچسپی لیتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی معاملے کو حل کروایا اور مکینک سے سائیکل ٹھیک کرواکے بچے کے حوالے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں