ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

باراتیوں کے پاپڑ مانگنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیرالہ : بھارت میں ہونے والی اکثر شادیوں میں عجیب و غریب قسم کے واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں، سوشل میڈیا پر لگی پوسٹس اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک علاقے میں شادی کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ شادی میں باراتیوں کے کھانا کھانے کے دوران دولہے کے خاندان کے کچھ افراد نے اضافی پاپڑ دینے کی درخواست کی لیکن ذمہ داران کی جانب سے انہیں انکار کر دیا گیا، جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوگئی۔

- Advertisement -

اس دوران بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور برتنوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصادم کتنی تیزی سے بڑھا کیونکہ لوگ ایک دوسرے کو جوتے اور چپل سے مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں، بعد میں لوگوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے لیے کرسیوں اور میزوں کا بھی استعمال کیا۔

بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھگڑے میں ملوث دس افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے دیگر ملزمان کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں