تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک سال سے بیت الخلا میں رہنے والی خاتون کو گھر مل گیا

نئی دہلی : بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک سال سے بیت الخلاء میں مقیم خاتون کو مکان مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر پالاکڈ میں گزشتہ ایک برس سے خاتون بیت الخلاء میں زندگی گزار رہی تھی، جس کی دنیا گھر تباہ ہونے اور بیٹی داماد کی موت کے بعد ویران ہوگئی تھی۔

خاتون کی زندگی اس وقت بدل گئی جب وزیر بجلی کرشن کو خاتون کی تکالیف سے متعلق علم ہوا۔

جنتا دل پارٹی کے رہنما و وزیر بجلی نے اپنے جماعت کے افراد اور متعلقہ حکام کو خاتون کو محفوظ مکان میں منتقل کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد موروگا نامی خاتون کو پہلے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کروایا جائے گا بعد ازاں انہیں ایک بہترین مکان میں شفٹ کریں گے۔

وزیر کرشن نے کہا کہ ‘میں نے خاتون کی تکلیفیں دیکھیں ہیں، پہلے ان کا مکمل علاج کروایا جائے گا اور گھر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو گھر منہدم ہونے کے بعد بیت الخلاء میں زندگی گزارتے ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر گیا، اس دوران وہ واکر سے چلتی پھرتی اور اہل محلہ کے دئیے ہوئے کھانے پر زندگی گزار رہی تھیں۔

مکان گرنے کے حادثے میں خاتون کی لے پالک بیٹی اور داماد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ وہ خود ویل چیئر پر آگئی تھیں۔

خاتون نے وزیر بجلی اور اہل محلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب میں بہت خوش ہوں کیوں کہ میری تکلیفیں اب ختم ہورہی ہیں اور میں بیت الخلاء سے مکان میں منتقل ہوجاؤں گی۔

Comments

- Advertisement -