اشتہار

گھر کی دیوراوں پر خون، امیر بننے کے لیے خوفناک واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کیرالہ: انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ’امیر بننے کی ہوس میں‘ 3 لوگوں نے دو خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں امیر بننے کی ہوس میں ملزمان نے دو خواتین کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں اپنے گھر میں ہی دفنا دی۔

مقامی پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے 49 سالہ روزلی اور 52 سالہ پدمم کے قتل کے الزام میں تانترک بھگول سنگھ، ان کی بیوی لیلی اور ایک ریستوران کے مالک معمد شفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق شفیع اور بھگول سنگھ کو مالی مشکلات کا سامنا تھا، کسی نے بگھول سنگھ کو مالی تنگی سے نکلنے کے لیے انسانی قربانی دینے کے منصوبے کی صلاح دی جس میں شفیع نے اس کا ساتھ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کو مارنے کے بعد ان میں سے ایک مقتولہ کا گوشت بھی کھایا تھا، گھر کی دیواروں پر خون کے چھیٹے کے نشانات بھی موجود تھے، ملزموں میں سے ایک خود ساختہ ہیلر یعنی جادو ٹونے کرنے والا بھی بتایا جارہا ہے۔

مقامی پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ایک خاتون پدمم کا قتل ستمبر کے آخری ہفتے میں کیا گیا تھا  جب کہ  دوسری خاتون کا قتل جون میں کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ان دونوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں اپنے گھر میں ہی دفنا دی تھیں، ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روزلی اور پدمم دونوں خواتین لاٹری کے ٹکٹ فروخت کرنے کا کام کرتی تھیں۔ وہ محمد شفیع کے ریستوراں میں کھانے پینے کے لیے اکثر جایا کرتیں۔ وہیں پر ان کی ریستوراں کے مالک محمد شفیع سے جان پہچان ہوئی تھی۔

شفیع تانترک بھگول سنکھ اور اس کی بیوی لیلی کا دوست تھا۔ تانترک کے کہنے پر شفیع ان خواتین کو پیسے کی لالچ دے کر بھگول سنگھ کے گھر لے گیا۔ روزلی چھ جون کو اور پدمم 26 ستمبر کو غائب ہوئی تھیں۔

فون کالز اور دوسرے شواہد سے پولیس کو پتہ چلا کہ پدمم شفیع سے رابطے میں تھیں، جس کے بعد پولیس ان تینوں ملزموں تک پہنچی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں