پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، 34 سالہ جارح مزاج بلے باز ویسٹ انڈیز کے وائٹ بال کپتان تھے۔

کیرون پولارڈ نے 15 سال تک ویسٹ انڈیز کے لیے کرکٹ کھیلی اور اپنی ٹیم کو شاندار کارکردگی کی بدولت کئی میچز جتوائے۔

پولارڈ نے 123 ون ڈے، 101 ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، پولارڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں