اسلام آباد: پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، مٹی کا تیل بھی 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مٹی کا تیل 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی۔
مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
یاد رہے گذشتہ رات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا، وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے اناسی پیسے فی لیٹرہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا اور ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت272 روپے اٹھانوے پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی شامل کردی گئی۔