تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

روس نے حلب پربمباری نہ روکی تو مذاکرات معطل کردیں گے،امریکا

واشنگٹن : امریکا نے روس کی جانب سے شام میں بمباری نہ روکنےکی صورت میں مذاکرات معطل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزیرخارجہ جان کیری نے روسی وزیرِ خارجہ سرگے لارورف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو میں شامی تنازعے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور روس کو متنبہ کیا کہ روس نے شام کے شہر حلب پر بمباری نہ روکی تو روس کیساتھ شام کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرات معطل کردیں گے۔

کیری نے روسی اور شامی فوج کی جانب سے حلب میں اسپتالوں ،پانی کی سپلائی کے نیٹ ورک اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : حلب میں فضائی بمباری سے 81 افراد جاں بحق 250زخمی


دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ شامی فوجیں حلب میں عام شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچا کر شہر سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھیں۔

syria

شام میں امریکا اور روس میں جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شامی فوج کی کاروائیوں میں اب تک دو سو سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے شامی فوج کے ایک اڈے پر فضائی بمباری کی تھی، جس میں اسّی سے زائد شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، اس حملے کے تین روز بعد اقوام متحدہ کے ایک امدادی قافلے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد امریکا نے روس اور شامی فوج پر اس حملے کا الزام عائد کیا تھا۔


مزید پڑھیں : حلب میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جان کیری


واضح رہے کہ جان کیری اور سرگئی لاروف کے درمیان 9 ستمبر کو شام میں متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا لیکن یہ جنگ بندی صرف سات روز تک ہی برقرار رہ سکی تھی۔

Comments

- Advertisement -