بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’کیسری 2‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔
کیسری چیپٹر ٹو میں اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ فلم تھیٹر میں ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔
کیسری 2 کو پائریسی ویب سائٹس پر ایچ ڈی سمیت متعدد فارمیٹس میں اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
کیسری 2 حالیہ ریلیز کی بڑھتی ہوئی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے جو پائریسی کا شکار ہوچکی ہیں اس سے قبل سلمان خان کی سکندر، موہن لال کی ایمپوران، اجیت کی ودامویارچی اور رام چرچن کی گیم چینجر بھی آن لائن لیک ہوچکی ہیں۔
اکشے کمار نے مداحوں نے درخواست کی تھی برائے کرم اپنے فون کو جیب میں رکھیں اور اس فلم کا ہر ڈائیلاگ سنیں جس میں مطلب موجود ہے۔
واضح رہے کہ فلم میں اکشے کامر ایڈووکیٹ سی سنکرن نائر کا کردار نبھایا ہے جبکہ آر مادھون ایدووکیٹ نیویل میک کینلے بنے ہیں اور اننیا پانڈے دلریٹ گل کے کردار میں موجود ہیں۔
کیسری 2، 13 اپریل 1919 کو جلیانوالہ باغل کے قتل عام کے عبد ہونے والی قانونی جنگ پر روشنی ڈالتی ہے۔