بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیون مک کارتھی امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔

رپورٹس کے مطابقمک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں، اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ ری پبلکن جماعت کے اپنے ممبران نے  مک کارتھی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کے باعث ایوان میں اکثریت ہونے کےباوجود ریپبکن پارٹی کو اپنا اسپیکر منتخب کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں