جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علما کرام کو زیب نہیں دیتا، نور الحق قادری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علما کرام کو زیب نہیں دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے آج اہم ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ فضل الرحمان، رہبر کمیٹی کو معاہدے پر قائم رہنے کے لیے قائل کریں گے، کوشش ہے ایسی صورت حال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے تو ہمارے بھی قابو میں نہ ہوں گے، نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: فضل الرحمان کی تنقید،حکومت کو2 دن کی مہلت

رکن حکومتی کمیٹی نے کہا کہ کوشش ہوگی رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا تک رسائی حاصل کریں، عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ عمران خان نے او آئی سی، اقوام متحدہ پلیٹ فارم پر اسلام کی بے مثال جنگ لڑی ہے، اپوزیشن کو وزیراعظم پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے مقدس نام پر لوگوں کو ورغلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں