انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
فاسٹ بولر برائیڈن کارس پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے، آئی سی سی نے متبادل کھلاڑی کی منظوری دی دہے۔
انگلینڈ نے برائیڈن کارس کے متبادل کے کھلاڑی کے طور پر ریحان احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی، جوس انگلش کی شاندار سنچری کی بدولت نے آسٹریلیا نے پہلی کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ کی ٹیم اپنا اگلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلی گی جبکہ یکم مارچ کو جنوبی افریقا کا چیلنج درپیش ہوگا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو اپنے دونوں میچز لازمی جیتنا ہوں گے کیونکہ انہیں پہلی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔