ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کیلیے ایک اور ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اکثریت ممالک نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب بھی پاکستان اور بنگلادیش کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان باقی ہے۔

میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں شامل ہیں جو 1 جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

ٹیموں کے پاس 25 مئی تک اپنے اسکواڈ کو اعلان کرنے کی مہلت ہے اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہو گی۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انڈیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا سمیت کئی ٹیمیں اسکواڈ فائنل کر چکی ہیں اور اب اس لسٹ میں نیدرلینڈ کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ہالینڈ نے تجربہ کار آل راؤنڈر روئیلوف وین ڈیر مروے اور بلے باز کولن ایکرمین کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے کم عمر اور زیادہ ہونہار کھلاڑیوں کے حق میں دستبردار کیا ہے۔

اسکواڈ

اسکاٹ ایڈورڈز، آرین دت، باس ڈی لیڈے، ڈینیئل ڈورم، فریڈ کلاسن، کائل کلین، لوگن وان بیک، میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، پال وین میکرین، سائبرینڈ اینجلبریٹ، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل ، وکرم سنگھ، ویو کنگما، ویسلے بیریسی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں