منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی، میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

تاہم جنوبی افریقا کے تین سینئر کھلاڑی کیشو مہاراج، ہینرک کلاسن اور ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ساتھ کوینا مافکا اور کوربن بوش نے پروٹیز کیمپ کو جوائن کرلیا ہے اور کل میچ کے لیے وہ دستیاب ہوں گے۔

ٹیمبا باوما کی قیادت میں جنوبی افریقا کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی میں جنوبی افریقا کے اسکواڈ نے تفصیلی تربیتی سیشن میں حصہ لیا جبکہ سہ فریقی سیریز میں دونوں میچ جیتنے والی کیوی ٹیم آج آرام کرے گی۔

سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹمبا باووما کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں ایتھن بوش، کوربن بوش، متھیو بریٹزکی، جنویئر ڈیلا، ٹونی ڈی زورزی، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ویان ملڈر، مہالی مپونگانا، سینوران متھوسامی، گیڈون پیٹرزم، لونگی نگیڈی، میکا ایل پرنس، تبریز شمی، جیسن اسمتھ اور کائل ویرین شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں