تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کے جی ایف ٹو دیکھنے کے دوران جھگڑا، گولیاں چل گئیں

بھارت میں نئی فلم کے جی ایف ٹو دیکھنے کے دوران سنیما میں جھگڑا ہوگیا، ایک شخص نے دوسرے کو گولیاں مار دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے ہاویری کے راجا شری سنیما میں پیش آیا، وسنت کمار نامی شخص اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گیا، 27 سالہ نوجوان نے اپنی ٹانگ فرنٹ سیٹ پر رکھی تھی جس پر ایک شخص نے اعتراض کیا اس دوران دونوں میں بحث شروع ہوگئی، بحث کے بعد ملزم تھیٹر سے چلا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم دوبارہ سنیما میں پستول لے کر پہنچا، ملزم نے ایک ہوائی فائر کرنے کے بعد وسنت کمار کو دو گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔

a man has been shot twice in a theatre after he got into an argument with a fellow movie-goer for keeping his leg on the front seat while watching Yash-starrer KGF: Chapter 2.

واقعے کے بعد سنیما میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس موقع پر پہنچی اور وسنت کمار کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ وسنت کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی ملزم کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی منگل کو متاثرہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے آیا تھا کیونکہ وہ اداکار یش کا بہت بڑا مداح تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لائسنس یافتہ پستول رکھنے والے افراد کی فہرست بھی چیک کی جارہی ہے۔

KGF Chapter 2 crosses Rs 500 crore at the box office, sets record.a

علاوہ ازیں کے جی ایف چیپٹر 2 کامیابی کی منازل طے کررہی ہے اور اب تک 500 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ دنیا بھر میں فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

فلم کی ریلیز کے پہلے دن ہی لوگوں نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا تھا اس دوران ہجوم بے قابو ہوا تو پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، شائقین بعد میں کے جی ایف دیکھنے کے لیے دوبارہ قطار میں کھڑے ہوئے۔

Comments

- Advertisement -