تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کے جی ایف ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچادی

ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچادی اور تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو سپر اسٹار پربھاس کی میگا بلاک بسٹر ’باہو بلی ٹو‘ اور عامر خان کی سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کے بعد کے جی ایف ٹو تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

اداکار یش کی فلم کے جی ایف ٹو کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، فلم 14 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور فلم کی ریکارڈ کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس کی فلم باہو بلی ٹو نے 510 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی جبکہ دنگل نے باکس آفس پر 387.38 کروڑ کمائے تھے اب کے جی ایف ٹو نے 343.13 کروڑ کما کر تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: کے جی ایف ٹو کا ڈائیلاگ مداح نے شادی کارڈ پر لکھوا لیا

فلموں کے تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق کے جی ایف چیپٹر ٹو نے سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے، عامر خان کی فلم پی کے اور رنبیر کپور کی فلم سنجو کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ترن آدرش نے بتایا کہ ٹائیگر زندہ ہے نے 339.16 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ پی کے 340.80 کروڑ اور سنجو نے 342.53 کروڑ روپے کمائے تھے۔

واضح رہے کہ کے جی ایف ٹو 14 اپریل کو ہندی، کنڑ، ملیالم، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوئی، فلم میں یش، سنجے دت روینہ ٹنڈن، سری ندھی شیٹی، پرکاش راج اور راؤ رمیش سمیت دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

- Advertisement -