بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزنی لیگی کارکن‘اسمارٹ بننے کی مہم پر مامور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم نوازشریف کی نصحیت پر وزنی لیگی کارکن وزن کم کرنے کی مہم پر مامور ہوگیا، کیل داس نے روزانہ 5کلو میٹر واک شروع کردی ہے، اس کے علاوہ چاول ،آلو ، حلوہ پوری، میٹھا اور تلی ہوئی اشیا کو مکمل خیرباد کہہ دیا ہے.

تفصیلات کے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف  نےدوروز قبل مسلم لیگ ن (سندھ ) کے اقلیتی ونگ کے جنرل سیکرٹری کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا اوراب وہ اس پر عمل پیرا ہیں۔

اپنے قائد کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کے وزنی لیگی کارکن نے وزن کم کرنے کا پکا ارادہ کرلیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے وزن کم کرنے کا کیا کہا، کیل داس نے باقاعدہ ڈائٹنگ اور واک شروع کردی ہے۔ وزن کو تیزی سے کم کرنے کے لئے انہوں نے روزانہ 5کلو میٹر واک شروع کردی ہے، اس کے علاوہ چاول ،آلو ، حلوہ پوری، میٹھا اور تلی ہوئی اشیا کو مکمل خیرباد کہہ دیا ہے.

کھیل داس نے عزم کیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر 30 کلو گرام وزن کم کروں گا ، اگر اس طرح وزن کم نہ ہوا تووزیر اعظم کے فارمولے پر عمل کروں گا، جب ان سے وزیر اعظم کے فارمولے کے بابت پوچھا گیا تو کیل داس نے کہا کہ وزیر اعظم کا فارمولا راز کی بات ہے، وہ اس کی تشہیر نہیں چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کی ہولی کی تقریب میں شرکت

یادرہے کہ ہندوبراداری کے تہوار ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کیل داس کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا.

اس تقریب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا میں سب لوگوں کو ایک نظر سے دیکھتا ہے اور تمام انسانوں کے جان و مال کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہے۔ ترقی میں کوئی رنگ اور تعصب حائل نہیں ہونا چاہیئے۔ آپ کو بھی آگے بڑھنے کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی مذہب تبدیل کروانا ہماری نظر میں جرم ہے۔ آئین تمام شہریوں کو ایک جیسے حقوق دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں