تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خیر محمد نظامانی کا یومِ وفات

ممتاز قلم کار، صحافی اور تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن خیر محمد نظامانی 13 دسمبر 1960ء کو وفات پاگئے تھے۔

سندھ کی قابل اور عملی میدان میں‌ متحرک رہنے والی شخصیات میں خیر محمد نظامانی کا نام اس لیے بھی لیا جاتا ہے کہ وہ ان چند لوگوں میں سے تھے جو ابتدا ہی سے ایسی سرگرمیوں اور علمی مشاغل میں‌ مصروف رہے جو اسلام کی سربلندی اور عوام کی فلاح کا ذریعہ بنیں۔

وہ تحریکِ خلافت اور خاکسار تحریک سے بھی وابستہ رہے۔ خیر محمد نظامانی کا تعلق سندھ سے تھا۔ انھوں نے 1908ء میں ضلع حیدرآباد کے ایک گائوں میں آنکھ کھولی۔

14 سال کی عمر میں خیر محمد نظامانی سیاسی اور سماجی تحریکوں میں حصّہ لینے لگے اور 1923ء میں پہلی بار جب وہ گرفتار ہوئے تو ان کی عمر 15 برس تھی۔

1930ء میں انھوں نے کراچی سے روزنامہ کارواں جاری کیا جس میں مسلم لیگ کی خبروں کو نمایاں طور پر شائع کیا جاتا تھا۔

قیامِ پاکستان کے بعد وہ روزنامہ مہران کے مدیر بھی رہے۔ بعد میں سیاسی حالات بدلے تو انھیں‌ مسلم لیگ کی پالیسیوں سے اختلاف ہوا اور وہ جماعتِ اسلامی سے وابستہ ہوگئے۔

خیر محمد نظامانی نے بدین میں وفات پائی اور وہیں آسودۂ خاک ہیں۔

Comments

- Advertisement -