جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خیرپور: ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر درندہ صفت کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سات سال کی بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، نامعلوم ملزمان ننھی کلی مونیکا کو اغوا کرکے کیلوں کے باغ میں لے گئے اور مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سفاک درندوں نے جرم چھپانے کے لیے معصوم بچی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش وہیں چھپا دی، لوگ جب باغ میں پہنچے تو بچی کی لاش ملی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردیا۔

- Advertisement -

ایس ایچ اوپیرجوگوٹھ نے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ بچی کے اوپر لکڑیوں سے بھی وار کیےگئے ہیں، ورثا نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، مقتول بچی کے والد کی مدعیت میں درج مقدے میں تین نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور امیرسعود کے مطابق بچی کےجسم سے سیمپل اور فنگرپرنٹس لیے ہیں، علاقےسے کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے،جن سے تفتیش جاری ہے،مکمل تفتیش کےبعد جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں