تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خیرپور: رینجرز موبائل پر کریکر حملہ

خیرپور: یوم پاکستان کے موقع پر ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رینجرز موبائل پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں نامعلوم افراد نے رینجرز موبائل پر کریکر حملہ کیا ہے، حملہ خیر پور کے علاقے بڑ چوک میں کیا گیا،بزدلانہ حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ کریکر حملے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے خیرپور میں رینجرز موبائل پر کریکر دھماکے کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

دوسری جانب اےآر وائی نیوز نے رینجرز گاڑی کے قریب دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرزگاڑی کے قریب اچانک دھماکاہوا، دھماکے کے وقت ایک رینجرز اہلکار گاڑی کے قریب موجود تھا جو کہ دھماکے میں زخمی ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران سندھ میں رینجرز موبائل پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل پندرہ مارچ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز پر کریکر حملہ ہوا تھا، حملے کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: رینجرز اور پولیس پر کریکر حملہ، اہلکار شہید، 5 افراد زخمی

ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ رینجرز موبائل تھی، بعد ازاں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رینجرز موبائل آئی تو زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے رینجرز موبائل اور اطراف میں کھڑی گاڑیوں، دکانوں کو نقصان پہنچا۔

Comments

- Advertisement -