ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹک ٹاکرز کی لاشوں والی کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں جس کار سے دو ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملی تھیں، اس کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ایک کار سے دو ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملی تھیں، جن کی شناخت سیما خاصخیلی اور ظفر حاجانو کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے سے کر دی ہیں۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، فوٹیج میں کار سے ایک شخص کو اتر کر فرار ہوتے دیکھا گیا، کار سے اتر کر فرار ہونے والا شخص سفید کپڑوں میں ملبوس تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سے اتر کر فرار ہونے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کل تک خیرپور پولیس کہہ رہی تھی کے 79 فی صد یہ خود کشی کا کیس ہے، اب فوٹیج نے کیس کا رخ موڑ دیا ہے، ویڈیو کے مطابق 22 تاریخ کو 8 بجے خیبر کار کوثر اسپتال کے سامنے رکی، اس میں سے ایک شخص اتر کر فرار ہوا۔

پولیس نے فوٹیج ملنے کےبعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کے ملنے والے موبائل فون سے اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ٹک ٹاکرز کے ساتھ کار میں سوار شخص کون تھا، اور آخری وقت ان کی کس سے ملاقات یا فون پر بات ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں