منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

خیرپور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھرمیں دفن کردی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپورـ سندھ کے شہر خیرپور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کے علاقے نارو میں گھریلو رنجش پر شوہر نے بیوی شاہانہ لوند کو قتل کردیا اور لاش گھر میں دفن کرکے فرار ہوگیا پولیس نے لاش برآمد کرکے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

 پوليس کے مطابق ملزم نے دو دن قبل گھریلو رنجش پر بیوی کو قتل کیا ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے بھائی کی نشاندہی پر لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور نے بتایا کے بیوی کے قتل ملزم شوہر اظہار لوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں