منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

خیرپور: پولیس نے پیٹی بند بھائی کی بیوہ کو گھر سے بے گھر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں قوم کی خاطر جان دینے والے اہلکار کے اہل خانہ کو پیٹی بند بھائیوں نے دربدر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپورکے علاقے پیرجوگوٹھ میں پولیس نے قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکار بشیر میمن کی بیوہ کو بھی نہ بخشا، پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ بیوہ کو گھر سے گھسیٹ کر بچوں سمیت بے دخل کردیا۔

شہید حوالدار بشیر میمن کی بیوہ منتیں کرتی رہیں کہ کیس عدالت میں ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے خاتون کی ایک نہ سنی اور انہیں گھسیٹتے رہے اور گھر سے باہر نکال کر گھر خالی کرالیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر خالی کروانے کے لیے گھر پر دھاوا بولنے کے ساتھ ساتھ جاتے ہوئے قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس بااثر افراد کے ایماء پر 20 سے زائد گھروں کو خالی کروا رہی ہے جبکہ واقعے کے خلاف علاقے کی خواتین نے قرآن شریف سر پر رکھ کر احتجاج کیا۔

شہید پولیس اہلکار بشیر میمن کی بیوہ اور علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں