خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں دوستی نہ کرنے پر بااثر افراد نے 2 بہنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیرپور کے گاؤں ڈانورو میں بااثر افراد نے دو بہنوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا، متاثرہ بہنوں نے الزام عائد کیا کہ 2 بااثر افراد نے دوستی نہ کرنے پر تشدد کرکے بازو توڑ دیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی، پولیس کے پاس رپورٹ درج کروانے گئے تھے مگر ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
متاثرہ بہنوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے پہلے دوستی رکھنے کو کہا جب انکار کیا تو گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں لڑکی پر تشدد کرنے والا اے ایس آئی گرفتار
متاثرہ بہنوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اے ایس آئی نے والدین سے ناراض ہوکر مدد کے لیے تھانے پہنچنے والی لڑکی پر تشدد کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تھانیدار علی اکبر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ تھانیدار علی اکبر کے لڑکی پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔