اشتہار

خیرپور میں طالب علم گرمی کے باعث زندگی کا امتحان ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر خیرپور کے کالج میں طالب علم گرمی کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کے تھیڑی بوائز ڈگری کالج میں انٹر کے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث نوجوان طالب علم دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان طالب علم کو خیرپور سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، طالب علم کی شناخت مہتاب میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی جانے پر طالب علم کا دم گھٹنے لگا اور اس کی حالت غیرہوگئی تھی وہ زمین پر گر گیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے طلبہ کو امتحان دینے میں مشکلات کے پیش نظر امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا تھا تاہم مختلف علاقوں میں تاحال لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما میں ہر سال کی طرح امسال بھی دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز یکم جون 2023ء سے اور اختتام 31 جولائی 2023ء کو ہوگا۔ یکم اگست سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں